چین کے ساتھ 20 ہزار میگاواٹ بجلی کے معاہدے خوش آئند ہیں پاسپیڈا

سستی بجلی کی فراہمی اورتوانائی بحران کے خاتمے کیلیے پن بجلی منصوبوں سمیت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی طرف بھی توجہ دی جائے


Commerce Reporter February 24, 2014
سستی بجلی کی فراہمی اورتوانائی بحران کے خاتمے کیلیے پن بجلی منصوبوں سمیت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: سینٹرل ایگزیکٹو ممبر پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت کے چین کے ساتھ20ہزار میگاواٹ بجلی منصوبوں کے معاہدے خوش آئند ہیں۔

ان معاہدوں کی تکمیل سے پنجاب اندھیروں سے نجات پاجائے گا۔ ناصر حمید خاں نے کہا کہ صنعتیں ملک کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ صنعتی ترقی کیلیے سستی اور مسلسل بجلی کی فراہم ازحد ضروری ہے۔ سستی بجلی کی فراہمی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلیے پن بجلی منصوبوں سمیت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی طرف بھی توجہ دی جائے۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر تکنیکی نہیں سیاسی مسئلہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی تعمیر کیلیے چاروں صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے کیونکہ سستی ترین بجلی کا حصول کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ہی ممکن ہے۔ مہنگی بجلی کے باعث انڈسٹریز بحران کا شکار ہیں اس لیے توانائی بحران کے خاتمے کیلیے سستی بجلی کے حصول کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں