خاوند نے بیوی بیٹے نے ماں قتل کر دی خاتون کی پرسرار ہلاکت

گگو منڈی،معمولی جھگڑے پر اشرف نے نازیہ کا گلا دبادیا،متوفیہ 5بچوں کی ماں تھی


Numaindgan Express March 24, 2022
گگو منڈی،معمولی جھگڑے پر اشرف نے نازیہ کا گلا دبادیا،متوفیہ 5بچوں کی ماں تھی ۔ فوٹو:فائل

معمولی جھگڑے پرخاوند نے بیوی، غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا جبکہ 24سالہ خاتون کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

نواحی گاؤں 193ای بی میں معمولی جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا، مقتولہ نازیہ بی بی 5بچوں کی ماں تھی تھانہ گگوپو لیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محمد اشرف مغل اور اس کی بیوی نازیہ کے درمیان معمولی توں تکرار ہوئی جس پر اشرف مغل نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر اس کی جان لے لی۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچادیاہے۔

علاوہ ازیں نواحی گاؤں تریڈا مکھنے والا میں ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ قتل کرنے کے بعدملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں