بدین سی این جی بھروانے پر2گروہوں میں تصادم9افراد زخمی

2کی حالت تشویشناک، حیدرآباد منتقل ،48 گھنٹے تک گیس بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں


Express News Desk February 22, 2014
2کی حالت تشویشناک، حیدرآباد منتقل ،48 گھنٹے تک گیس بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں۔ فوٹو: فائل

48گھنٹے کی گیس بندش کے بعد جمعہ کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی طویل قطاریں، تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات، 9افراد زخمی ہوگئے۔

2کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں حیدرآباد روڈ پر سی این جی بھروانے پر ملاح برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہو گیا، جس میں 9 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال بدین پہنچایا گیا، تصادم کے دوران فریقین نے لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

زخمیوں میں شوکت ملاح، لیاقت علی، غلام حسین، ممتاز، صدام، عبدالمجید، عبدالکریم ملاح شامل ہیں جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال بدین پہنچایا گیا جبکہ 2 افراد ذوالفقار ملاح، نعیم ملاح کو نازک حالت ہونے کے باعث حیدرآباد روانہ کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔