24سال بعدپاکستان آنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کا خیرمقدم کرتا ہوں وزیراعظم

سب دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اورمقابلے سے بھرپورسیریزکے منتظرہیں، عمران خان


ویب ڈیسک March 04, 2022
وزیراعظم عمران خان نے دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: وزیراعظم عمران خان 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ 24 سال کے وقفے کے بعد پاکستان آنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کوخوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے مداح ہمیشہ سے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم سے محبت اوراس کا احترام کرتے ہیں۔ہم سب دلچسپ اورمقابلے سے بھرپورسیریز کے منتظرہیں۔



وزیراعظم نے پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپرراڈنی مارش کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ راڈنی مارش صرف اچھے کرکٹرہی نہیں تھے بلکہ ایسی شخصیت تھےجن کا احترام نہ صرف دونوں ٹیمیں بلکہ مخالفین بھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔