صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم عادی مجرم ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور یہ ماضی میں جیل کاٹ چکا ہے، پولیس ترجمان


Crime Reporter February 26, 2022
صحافی اطہرمتین گاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئےتھے:فوٹو:فائل

سندھ پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث مرکزی شخص کی گرفتارظاہر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد اشرف کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان باڈر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو 20 لاکھ روپے نقد اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد اشرف کے خلاف ، بہادر آباد ، بریگیڈ ، نیو ٹاون اور سرجانی ٹاون تھانوں میں پہلے ہی مقدمات درج ہیں، ملزم ماضی میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے اور ضمانتوں پر آنے کے بعد اپنے ساتھیوں کی مدد سے وارداتیں کرتا تھا، ملزم عادی جرائم پیشہ ہے۔

mateen ملزم پولیس کی تحویل میں (فوٹو ایکسپریس)

 

اس سے قبل سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کوگرفتارکرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ قاتل کوقانون کے مطابق سزا دلوائی جائی گی۔ صحافی کے قتل کیس میں پولیس نے جس جانفشانی سے کوششیں کیں وہ لائق تحسین ہیں۔ اسی طرح عوام کے سندھ پولیس پراعتماد میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: صحافی اطہر متین کا قاتل خضدار سے گرفتار

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 18 فروری کوگاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں