ٹیکسٹائل برآمدات میں 247 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ

پاکستان نے رواں سال جنوری میں ایک اعشاریہ 55 ارب ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے، ٹی ای اے


INP February 22, 2022
پاکستان نے رواں سال جنوری میں ایک اعشاریہ 55 ارب ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے، ٹی ای اے۔ (فوٹو: فائل)

QUETTA: پاکستان نے ٹیکسٹائل برآمدات کے لحاظ سے عالمی مارکیٹ میں کھویا ہوا شیئر واپس حاصل کر لیا۔

نامساعد عالمی حالات، کورونا میں دوبارہ شدت کے باوجود ایک سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 24.7 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی 2021 سے جنوری 2022ء کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 10.93ارب ڈالر کی ریکارڈ ٹیکسٹائل برآمدات کی ہیں، جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.16 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔

ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے رواں سال جنوری میں ایک اعشاریہ 55 ارب ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |