انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 48 پیسے اضافے سے 175.86 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے اضافے سے 177.50 روپے پر بند ہوئی


Staff Reporter February 18, 2022
(فوٹو : فائل)

کراچی: جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے نرخ روپے پر حاوی رہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی غیر مستحکم قیمتوں سے ملک کے درآمدی بل کے بڑھتے ہوئے حجم اور رواں سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب ڈالر تک پہنچنے کے خدشات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو روپیہ کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 48 پیسے کے اضافے سے 175.86 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 177.50 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |