کراچی میں 8 سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل 2 ملزمان گرفتار

8 سالہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا جسے دو ملزمان لے گئے تھے، 45 منٹ پر پندھا لگی لاش برآمد ہوئی


Crime Reporter February 13, 2022
میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی جبکہ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر سے کمسن بچے کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، جس کی میڈیکل رپورٹ میں بدفعلی ثابت ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاﺅن الطاف نگر سے 8 سالہ مدثر کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، جس پر پولیس نے قتل کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران بچے سے زیادتی اور اُسے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں اُس سے زیادتی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ اُس کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان نے کمسن مدثر کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان میں شامل اصغر نے اپنی بہن کے گھر یوسف گوٹھ میں لے جا کر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے جرم کو چھپانے کے لیے کمسن بچے کو قتل کیا پھر لاش کو خالی پلاٹ پر جھاڑیوں کے قریب پھینک کر فرار ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ سے قبل ملزمان نے بیان دیا تھا کہ مقتول مدثر نے ہمیں پیٹرول چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا جس پر ہم نے اُسے قتل کیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مدثر اپنی بہن کے ساتھ گھر سے نکل کر کھیل رہا تھا اس دوران 2 افراد نے لڑکی کو پیسے دے کر چیز لینے بھیجا اور وہ جب واپس آئی تو بھائی سمیت تینوں غائب تھے، بعد ازاں اہل خانہ نے بچے کو تلاش کیا تو 45 منٹ کے بعد 8 سالہ مدثر کی گلے میں پھندا لگی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں