سوات میں جنگلی جانور کے حملے میں دو خواتین اور کمسن بچی جاں بحق

کسی جانور نے رات میں حملہ کیا، خواتین گھر میں اکیلی تھیں اور مرد مزدوری کے لیے گئے ہوئے تھے، ڈی پی او سوات


Crime Reporter February 10, 2022
(فوٹو : فائل)

سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں اونڑہ میں خون خوار جنگلی جانور کے حملے میں دو خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب ایک خونخوار جنگلی جانور میر داد کے گھر میں داخل ہوا اور گھر میں موجود خواتین پر حملہ کر دیا، نتیجے میں میر داد کی بیوی 60 سالہ کابلی زوجہ تاج محمد، جہاں بیگم بیوی اور بچی روبینہ 6 سالہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ خواتین گھر میں اکیلی تھیں اور گھر کے مرد مزدوری کے لیے پنجاب میں تھے، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے، شواہد اور مقامی افراد کے مطابق خواتین اور بچی کی موت خونخوار جنگلی جانور کے حملے سے ہوئی۔

Peshawer

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مٹہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔

گاؤں والوں کا خیال ہے کہ علاقے میں تیندووں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ہے اور ان جانوروں پر پہلے بھی حملہ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال اسی علاقے کے قریب ایک پہاڑی میں ایک تیندوا بھی مارا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |