کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا 4 مزدورجاں بحق

دھماکے سے 7کان کن پھنس گئے، محمد خان، فضل الرحمن اور2 نامعلوم افراددم تو ڑگئے


APP February 06, 2022
ریسکیو آپریشن کے دوران زخمیوں کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیاگیا، چیف انسپکٹر۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غوڑگئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں4 کان کن جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

کانوں اور معدنیات کے محکمے کے چیف انسپکٹر عبدالغنی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جمعہ کی شب کوئٹہ کے نواح میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث 7 کان کن کان میں پھنس گئے، ان میں سے چار مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

امدادی کارروائیاں گزشتہ رات شروع کردی گئی تھیں، ریسکیو آپریشن کے دوران تین زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں محمد خان،فضل الرحمن جبکہ دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں