سردی سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کیلے کے باغات تباہ کسانوں کو بھاری نقصان

پودے پھل دینے کے قابل نہ رہے، کاشت کار باغات کاٹنے لگے، بیوپاری پریشان، ہزاروں مزدوروں کو بیرزگاری کا سامنا


Express News Desk February 16, 2014
پودے پھل دینے کے قابل نہ رہے، کاشت کار باغات کاٹنے لگے، بیوپاری پریشان، ہزاروں مزدوروں کو بیرزگاری کا سامنا۔ فوٹو: فائل

سندھ میں شدید سردی نے کیلے کے باغات کو تباہ کردیا، ہزاروں ایکڑ رقبے پر پودے پھل دینے کے قابل نہ رہے، ٹنڈوآدم کے کئی علاقوں میں کاشتکاروں نے کیلے کے باغات کاٹنا شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدید لہر کی وجہ سے جہاں دیگر پھلوں کو شدید نقصان پہنچا وہاں کیلے کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع نوشہرو فیروز، نواب شاہ، خیرپور، سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالٰہیار اور دیگر میں شدید سردی کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کیلے کے باغات تباہ ہوگئے ہیں۔ تحصیل ٹنڈوآدم میں بھی سیکڑوں ایکڑ پر کیلے کی فصل مکمل طور پر تاہی سے دوچار ہے۔

سندھ میں ٹنڈوآدم کیلے کے لحاظ سے بڑا زون تصور کیا جاتا ہے اور اس فصل میں کاشتکاروں کے علاوہ بیوپاریوں نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، اس کے علاوہ ہزاروں مزدوروں کے روزگار کا بھی یہ باغات ذریعہ ہیں۔ کیلے کے باغات ختم ہونے سے جہاں بیوپاریوں، کاشتکاروںکو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے وہاں ہزاروں افراد کے بیروزگار ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ سردیوں سے کیلے کے باغات کو نقصانات کے باوجود محکمہ زراعت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |