مضاربہ اسکینڈل نیب کسی بڑی رقم کی مزید ریکوری نہ کرسکا

چیئرمین چوہدری قمر زمان نے 10 روز میں پیش رفت کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی.


Wajid Hameed February 15, 2014
چیئرمین چوہدری قمر زمان نے 10 روز میں پیش رفت کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی. فوٹو: فائل

مضاربہ اسکینڈل میں ملزمان سے اربوں روپے کی ریکوری کرنے سے متعلق چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان نے 10 روز میں پیش رفت کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی لیکن کسی گروپ سے مزید ریکوری نہیں ہو سکی تاہم الگزر گروپ کے ایک اور ملزم مفتی ابراہیم کو گرفتار کرنے سے متعلق چیئرمین کو آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں چیئرمین نے 30ارب روپے سے زائد کے مضاربہ اسکینڈل میں ملزمان کی گرفتاری سے زیادہ ان سے ریکوری عمل کو جلد مکمل کرنے کے احکام دیے تھے چیئرمین نے اس اسکینڈل میں نیب ٹیم کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کے اثاثوں اور ان کے اکائونٹس کاسراغ لگا کر جلد سے جلد عوام سے لوٹی گئی رقوم وصول کی جائے۔ ذرائع کے مطابق 10 روز میں نیب حکام نے ایک گروپ کے ایک ملزم کی گرفتاری کی تصدیق تو کی لیکن مزید کسی بڑی رقم کی ریکوری یا کسی گروپ کے اثاثوں اور بینک اکائونٹس کاکوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |