ہتک عزت کیس میں خواجہ آصف کو وزیراعظم کے بیان پر حق جرح مل گیا

عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست منظور


ویب ڈیسک January 20, 2022
عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست منظور

LONDON: خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہتک عزت کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کو حق جرح دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے، ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہتک عزت کیس؛ خواجہ آصف نے وزیراعظم پر جرح ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں اس معاملے کو التوا میں ڈال رہے ہیں ؟ آپ غیر ضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں ، اس طرح غیر ضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ بیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے ، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے فئیر ٹرائل ان کا حق ہے، 17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کے خلاف کیس میں حقِ جرح ختم ہونے پر وزیراعظم سے جواب طلب

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایک سال سے یہ عدالت میں نہیں آئے؟ْ

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے شوکت خانم ہسپتال سے متعلق وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگائے تھے جس پر عمران خان نے ان پر ہتک عزت کا کیس کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں