نیشنل کبڈی پی اے ایف اور واپڈا مشترکہ چیمپئن

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے پہلے ہاف میں واپڈا نے 8پوائنٹس سے سبقت پائی، دوسرے ہاف میں ائرفورس نے کم بیک کیا


Express News January 17, 2022
نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے پہلے ہاف میں واپڈا نے 8پوائنٹس سے سبقت پائی، دوسرے ہاف میں ائرفورس نے کم بیک کیا۔ فوٹو: فائل

اسپورٹس ڈائیو نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا فاتح واپڈا اور ایئرفورس کو مشترکہ قرار دے دیا گیا۔

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے پہلے ہاف میں واپڈا نے 8پوائنٹس سے سبقت پائی، دوسرے ہاف میں ائرفورس نے کم بیک کیا۔ وقت مقررہ سے چندلمحات پہلے 46-46 پوائنٹس سے مقابلہ برابرہوا، ٹیکنیکل پوائنٹ پر فیصلے کے لیے میچ کافی دیر رکا بھی رہا۔

روشنی کم ہونے اورائیرفورس ٹیم کے دوبارہ میچ کھیلنے پر آمادہ نہ ہونے پر ٹیکنیکل طور واپڈا کو فاتح قراردیا جس پر ائیرفورس کی ٹیم نے ناراضگی کا اظہار کیا،بعد ازاں منتظمین نے دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپیئن قرار دے دیا لہٰذا اب واپڈا اور ائیر فورس6، 6 ماہ تک ٹرافی اپنے پاس رکھیں گی۔

اسپورٹس ڈائیو نیشنل کبڈی چیمپئن شپ فائنل کے مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |