بجلی بچت کیلیے ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ

پہلے فیز میں پشاور، راولپنڈی،لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ ،کراچی میں نصب کیے جائیں گے


Zulfiqar Baig January 16, 2022
پہلے فیز میں پشاور، راولپنڈی،لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ ،کراچی میں نصب کیے جائیں گے۔ فوٹو فائل

لاہور:

پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کیلیے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کیلیے ملک بھر کے 181 ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا، پہلے فیز میں پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ اور کراچی ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز نصب کیے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل کے دوسرے فیزمیں دیگر ریلوے اسٹیشنز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔


اس ضمن میں وزارت ریلوے نے تجاویز طلب کر لی ہیں جب کہ مارچ میں اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سینئرافسران نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں کہاکہ اس نظام کی تنصیب سے بجلی کی بجت کے ساتھ خطیر رقم کی بھی بچت ہو گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |