اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

اوپن مارکیٹ میں بھی بغیر ڈالر کی قیمت مستحکم رہی


ویب ڈیسک January 06, 2022
اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 177 روہے 26 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔ فائل فوٹو

انٹربینک میں ایک بار پھر امریکی ڈالر نے اڑان بھری مگر اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 20 پیسے اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر اڑان جاری رہی اور کاروباری لین دین کے دوران انٹربینک میں ڈالرز کی قیمت 177روپے سے متجاوز ہوکر 177.26 روپے کی سطح پر پہنچی۔

دوسرے سیشن میں طلب کم ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوئی اور کلوزنگ پر 10 پیسے اضافے سے 176 روپے 92 پیسے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرز کی قیمت 20 پیسے اضافے کے بعد 179 روپے 55 پیسے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں چینی کرنسی یوآن کی قیمت 23 روپے 90 پیسے، کویتی دینار 484 روپے 30 پیسے، قطری اور سعودی ریال بالترتیب 40 روپے پچاس پیسے، 47 روپے بیس پیسے، متحدہ عرب امارات کا درہم 50 روپے 10 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 240 روپے 85 پیسے رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں