ایمرجنگ ایوارڈ اعظم خان کے انتخاب پرسوال اٹھنے لگے

بہترین ڈومیسٹک کرکٹرکیلیے آصف،افتخار،فرحان،طیب اورحریرہ شارٹ لسٹ


Sports Reporter/Abbas Raza January 05, 2022
بیسٹ ویمن کھلاڑی کی دوڑ میں عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ ثنااور ندا شامل ۔ فوٹو : فائل

پی سی بی ایوارڈز کی ایمرجنگ کیٹیگری میں اعظم خان کے حیران کن انتخاب پرسوال اٹھنے لگے۔

پی سی بی ایوارڈز میں ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیٹیگری کیلیے یکم اگست 1998 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کرکٹرز،اس کیلنڈر ایئر میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے یا ایسوسی ایشن ایونٹس اور پی ایس ایل میں کم از کم 15 میچز کھیلنے والے اہل تھے،محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور ارشد اقبال کو تو عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

البتہ حیران کن طور پر اعظم خان کو بھی نامزد کرلیا گیا حالانکہ ان کی کارکردگی غیرمعمولی نہ تھی، پالیسی کے تحت گذشتہ سال شارٹ لسٹ ہونے والوں کو دوبارہ منتخب نہیں کیا جا سکتا اس لیے حیدر علی اور محمد حریرہ کو زیر غور نہیں لایا گیا، ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئرکیلیے پاکستان کپ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور قائد اعظم ٹرافی میں کارکردگی کی بنیاد پر آصف آفریدی (59 وکٹیں)، افتخار احمد (1456 رنز)، صاحبزادہ فرحان (1869 رنز)، طیب طاہر (1670 رنز) کے ساتھ محمد حریرہ (ڈیبیو قائد اعظم ٹرافی میں 986 رنز) کو بھی نامزد کیا گیا۔

گذشتہ سال ایوارڈ جیتنے والی عالیہ ریاض اس بار بھی ویمن کرکٹر آف دی ایئر کی شارٹ لسٹ میں شامل ہیں،انھوں نے 11 ون ڈے میچز میں 382،6 ٹی ٹوئنٹی میں 94 جبکہ پاکستان ویمنز کپ میں 364 رنز بنائے،ان کے ساتھ انعم امین (9 ون ڈے، 15 وکٹیں،6 ٹی ٹوئنٹی،7 وکٹیں)، فاطمہ ثنا (13ون ڈے،20 وکٹیں،3 ٹی ٹوئنٹی،4 وکٹیں، پاکستان ویمنز کپ6 وکٹیں)، ندا ڈار (10 ون ڈے، 363 رنز اور 6 وکٹیں، 6 ٹی ٹوئنٹی،95 رنز اور 7 وکٹیں، پاکستان ویمنز کپ،146 رنز اور 14 وکٹیں) شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |