سندھ میں 4 ہزار 901 غیر فعال اسکول بند کرنے کا فیصلہ

غیر فعال اسکولوں میں تعینات سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے اساتذہ کے خلاف کاررواٸی کی جائے گی، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک December 31, 2021
صوبے میں 1 ہزار 459 گھوسٹ اسکولوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے 4 ہزار 901 غیر فعال اسکول بند کرنے اور غیر فعال اسکولوں میں تعینات گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے اساتزہ کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے غیر فعال اسکولوں کی فہرست جاری کی ہے، اور سندھ بھر میں 4 ہزار 901 نان فنکشنل اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں 3 ہزار 442 نان فنکشنل اسکولوں کی حالت انتہاٸی خراب اور سالوں سے بند ہونے کے باعث ان اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ ان غیر فعال اسکولوں میں تعینات سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے اساتذہ کے خلاف کاررواٸی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 1 ہزار 459 گھوسٹ اسکولوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، جو صرف سرکاری کاغذوں میں ہی موجود ہیں، زمینی طور پر حقیقت میں ایک اسکول بھی موجود نہیں ہے، جس میں کراچی، بدین، دادو، گھوٹکی، جیکب آباد، قمبر، میرپور خاص، جامشورو، سانگھڑ کے اسکول شامل تھے جو سرکاری کاغذوں میں موجود تھے، ان اسکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کوئی رجسٹرڈ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |