تحریک انصاف کی شکست سے ثابت ہوگیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی فضل الرحمان

امریکا نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قبول کرلیا تو اب ہم ان کے لیے کیوں ناقابل قبول ہوں گے؟ سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک December 20, 2021
یہ سوچ شکست کھاچکی ہے کہ وہ فلاں جماعت کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ سربراہ پی ڈی ایم (فوٹو: فائل)

مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ پشاور میں جے یو آئی کے انتخابی امیدوار کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔


کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں حکومت پر ان کے اپنے ہی لوگوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اب لوگوں نے پیغام دے دیا کہ یہ جعلی حکومت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی افغان طالبان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے یو آئی یونین کونسلز اور تحصیلوں کی سطح پر اب بھی سب سے بڑی جماعت ہے، ہماری جماعت سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو 'نادیدہ قوتیں'جے یو آئی (ف) کے سامنے رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں اور مذہبی نظریے کی بنیاد پر سمجھا جاتا ہے کہ اگر ہم برسراقتدار آگئے تو امریکا اور مغربی قوتیں کیا سوچیں گی۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس آئی معاملہ، وزیراعظم اس حد تک مداخلت نہ کریں کہ نظام متاثر ہو، فضل الرحمان

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قبول کرلیا تو اب ہم ان کے لیے کیوں ناقابل قبول ہوں گے؟۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ یہ سوچ شکست کھاچکی ہے کہ وہ فلاں جماعت کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع کے انتخابات میں سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں پر پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے۔

64 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق تحصیل چیئرمین کے لیے جے یو آئی 18 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کا 14 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں