کراچی میں نالے پر تعمیر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مسمار کرنے کا کام شروع

عمارت گرانے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے یہ بتانا قبل از وقت ہو گا، اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی


ویب ڈیسک December 20, 2021
عمارت گرانے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے یہ بتانا قبل از وقت ہو گا، اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی۔ فوٹو:فائل

کراچی: دھماکے کے باعث مخدوش قرار دی گئی عمارت کو سائٹ ایسویسی ایسن کی ٹیکنیکل ٹیم کے تعاون سے عمارت کو مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سوریج نالے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے بعد مخدوش قرار دی گئی عمارت کو مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی عمار ججا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیوریج نالے میں آنے والا فیکٹریوں اور صنعتوں کا پانی روک دیا گیا ہے، لیکن نالے میں آبادی کا پانی روکنا مشکل ہے، عمارت گرانے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے یہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔

اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی کا کہنا تھا کہ عمارت کا ملبہ جب نالے میں گرے گا تو اسے بھی ہم نے ہی کلیئر کرنا ہے، اگر عمارت کو کنارے پر گراتے ہیں تو اس کے محرکات الگ ہوں گے، نالے کی اونر شپ سائٹ ایسویسی ایشن اوردوسری جانب کے ایم سی کے پاس ہے لینڈ ایجنسی سے ملکر آپریشن کیا جائے گا، سائٹ ایسوسی ایشن نے نالے پر قائم تمام غیر قانونی تجاویزات کو کینسل کردیا ہے اور جو الاٹمنٹ پرانے دوروں میں دی گئی تھی انہیں ایم ڈی نے ارڈر کر کے منسوخ کردی ہے، اب سائٹ ایسوی ایشن کی لینڈ پر نالے پر قائم تجاویزات کو ہٹانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |