کوٹ ادو 2 مسافر وینوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع


Numaindgan Express December 13, 2021
حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع۔(فوٹو: فائل)

کراچی: کوٹ ادو کے نواحی علاقے محمود کوٹ میں 2 وینیں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے محمود کوٹ کے قریب جمال والا چوک پر 2 مسافر وینیں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا تو ایک شخص زخمی جبکہ 4 شدید زخمی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں