آئندہ 15روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا اسد عمر

ایک خاندان کی صحت کے لیے سالانہ 10لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وفاقی وزیر


INP/Numainda Express December 04, 2021
ایک خاندان کی صحت کے لیے سالانہ 10لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وفاقی وزیر ۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، 100میں سے 65آپ دیں گے اور 35روپے حکومت ادا کرے گی۔

اسد عمرنے کہا کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے جب کہ راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمن اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی،انھوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |