جب غیرپیشہ ور اسکواش کے معاملات چلائیں تو پاکستان کو شکست ہی ہوگی جہانگیر خان

پاکستان 30 سال تک عالمی چیمپئن رہا اور اب صرف ایشین چیمپئن شپ میں یہ حال ہوا ہے، سابق لیجنڈ کھلاڑی


Sports Reporter December 02, 2021
پاکستان 30 سال تک عالمی چیمپئن رہا اور اب صرف ایشین چیمپئن شپ میں یہ حال ہوا ہے، سابق لیجنڈ کھلاڑی (فوٹو : فائل)

FAISALABAD: دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئین جہانگیر خان نے ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا واقعی کبھی نہیں ہوا، جب غیر پیشہ ور افراد ملک میں اسکواش کے معاملات چلا رہے ہوں تو ایسا ہی ہوگا، پاکستان 30 سال تک عالمی چیمپئن رہا اور اب صرف ایشین چیمپئن شپ میں یہ حال ہوا ہے۔

یہ پڑھیں : ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ، جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی

 

واضح رہے کہ جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے اور یہ جاپان نے پہلی بار کسی بین الاقوامی اسکواش میچ میں پاکستان کو مات دی۔

گزشتہ روز بھارت نے بھی عالمی اسکواش کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست سے ہم کنار کیا تھا اور اب پاکستان چیمپیئن شپ میں 5 سے 8 پوزیشن کے لیے جستجو کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں