نیب اربوں روپے کے کرپشن مقدمات کی ٹھوس تحقیقات میں ناکام

سندھ اوراسلام آباد ریجن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں،چیئرمین کا تبدیلیوں کا فیصلہ


Wajid Hameed February 08, 2014
سندھ اوراسلام آباد ریجن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں،چیئرمین کا تبدیلیوں کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی احتساب بیورو میں آئندہ ہفتے ڈی جی نیب بریگیڈیئرمصدق عباسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بڑے پیمانے پرانتظامی عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑکی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان نے سندھ ریجن اورراولپنڈی اسلام آباد ریجن میں تبدیلیوںکا عندیہ دیا ہے۔نیب میں گزشتہ کئی برسوں سے زیرتحقیق کرپشن اور بدعنوانی کیسز میں انویسٹی گیشن اور ریکوری کے عمل میں دونوں ریجن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔

 photo 3_zps0f641757.jpg

سندھ میں پاکستان اسٹیل ملز اوراین آئی سی ایل کرپشن کیسزسمیت سرکاری زمینوں کی بندربانٹ اورکم نرخوں پرہزاروں ایکڑسرکاری اراضی کی فروخت کے درجنوں کیسز منظر عام پرآئے لیکن ان کی تحقیقات کا عمل نیب کے پاس التوا کا شکاررہا،ملزمان کی گرفتاریوں اوررقوم ریکوری کے حوالے سے نیب کی رپورٹس پرچیئرمین عدم اطمینان کا اظہارکرچکے ہیں ۔پاکستان اسٹیل ملز میں22 ارب کی کرپشن اورنقصانات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے گزشتہ دورحکومت میں سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا تھا لیکن4 سال کی مسلسل کوشش کے بعدایک ارب سے بھی کم کا ریفرنس دائرکیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |