روحانی دوست

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ


علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ ''کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
22 تا 28 نومبر2021
پیر 22 نومبر2021
آج کا حاکم نمبر4 ہے ،4 غیرمتوقع حالات پیدا ہونے کی آگاہی دیتا ہے۔ ایسے رویے یا واقعات جن سے دل کی امیدوں پر پانی پھر جائے، لیکن کبھی کبھی مایوسیوں کے لیے غیرمتوقع خوش خبری بھی آجاتی ہے۔1،2،3،6،7اور8 کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔
4، 5 اور9 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم، یارحمن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 23نومبر 2021
آج کا حاکم نمبر3 ہے۔مذہبی حکومتیں اور لوگ پرجوش اور متحرک ہوسکتے ہیں اور اپنے امور میں آگے بڑھنے کے لیے عملی اقدامات پر کام کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
2،3،4،7،8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
1،5اور6 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 24 نومبر2021
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔ آپ کے لب ولہجے میں ایک نئی گرمی آسکتی ہے، سفر اور رابطوں میں کافی پھرتیلے ہوسکتے ہیں۔1،2،3،5،6 اور7 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔4، 8 اور9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص ''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 25 نومبر2021
آج کا حاکم نمبر8 ہے۔ اگر آج آپ جلدبازی کا ارادہ رکھتے ہیں تو ممکن ہے یہ آپ کے لیے بہتر نہ ہو، کیوںکہ کچھ معاملات تعطل کا شکار ہوسکتے ہیں یا پھر سست روی کا، آج مستقل مزاجوں کا دن ہے۔2،3،4،6،7اور8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔1، 5 اور9 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز،30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس یا وھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 26 نومبر 2021
آج کا حاکم نمبر 3 ہے۔بہت اچھا دن، حالات موافق ہوں گے اور ہوا کا دوش آپ کو وہیں اڑا کے لے جائے گا جہاں کے آپ متمنی ہیں۔2،3،4،7، 8 اور9 کے لیے بہتری کی امید ہے۔1، 5 اور6 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفہٌ خاص''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 27 نومبر2021
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔مکان کی تزئین وآرائش کے لیے اچھا دن ہے۔ ایک بہتر دن کہ جس کی آپ کو توقع اور گمان نہ تھا۔1،4،5،6،8 اور9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔2،3اور7محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار28 نومبر 2021
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔ سورج اور ساتھ مریخ یعنی کریلا اوپر سے نیم چڑھا، اپنے رویے اور لہجے کو کول رکھیں، اور برداشت کا دامن وسیع کرلیں۔1،2،3،5،6،اور7 کے لیے اچھے دن کی امید ہے۔4، 8 اور9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔