وزیراعظم نے پٹرولیم نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے باوجود ملک میں 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ


Khususi Reporter November 15, 2021
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، ذرائع وزیراعظم آفس (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آئندہ پندرہ روز کے لیے موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے 16 نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا بوجھ حکومت سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ذرائع سے برداشت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |