کراچی ادبی میلہ آج سجے گا 200 سے زائد قلم کار شرکت کرینگے

فیسٹیول میں پہلی بار3 مختلف پرائز کیٹیگریز کے لیے مصنفین کو ایوارڈز دیے جائینگے


Umair Ali Anjum February 07, 2014
نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے علم وادب کو مزید فروغ دیا جائے، امینہ سید۔ فوٹو: فائل

کراچی ادبی میلہ مقامی ہوٹل میں آج سجے گاجواتوار تک جاری رہے گا، ممتاز تاریخ دان اور مہاتما گاندھی کے پوتے ڈاکٹر راج موہن گاندھی افتتاحی تقریب کے کلیدی مقرر ہوں گے۔

ایوارڈ یافتہ ناول نگار کاملہ شمسی اوربی بی سی کے پاکستانی براڈ کاسٹررضا علی عابدی سمیت کئی دانشورقلم کار اختتامی تقریب کے اہم مقرر ہوں گے، ادبی میلے میں 180 سے زیادہ پاکستانی اور34 عالمی ادیب ،شاعر اور ماہرین تعلیم شریک ہوں گے۔

 photo 2_zpsd8ea7f6b.jpg

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ڈائریکٹرامینہ سّید نے اعلان کیا کہ فیسٹیول میں پہلی بار 3 مختلف پرائز کیٹیگریز کے لیے مصنفین کو ایوارڈز دیے جائیں گے، ان میں کے ایل ایف نان فِکشن بُک پرائز،کے ایل ایف ایمبیسی آف فرانس اورکے ایل ایف پیس پرائز شامل ہیں،ان پرائززکے لیے ججوں کے پینل ترتیب دیے گئے ہیں ، نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے امینہ سّید نے کہاکہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے علم و ادب کو مزید فروغ دیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔