پتنگ کی ڈور سے جاں بحق سحرم والدین کیساتھ شاپنگ پر جارہا تھا

چچا کی بارات کی تیاریاں جاری تھیں، ناگہانی موت سے گھرماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا.


Raheel Salman September 11, 2012
سحرم کی یادگار تصویر۔ فوٹو: فائل

پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والا سحرم اپنے چچا کی شادی میں شرکت کے لیے والدین کے ہمراہ شاپنگ کرنے جارہا تھا۔

سحرم کی ناگہانی موت کے باعث خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا اور پیر کو انتہائی سادگی سے شادی انجام پائی ، سحرم والدین کی اکلوتی اولاد اور گھر بھر کا لاڈلا تھا ، تفصیلات کے مطابق گولیمار چورنگی کے قریب اتوار 9 ستمبر کو گردن پر پتنگ کی تیز ڈور پھرنے سے 4 سالہ سحرم ولد عبدالباری جاں بحق ہوگیا تھا ، متوفی کے والد عبدالباری نے اپنی رہائش گاہ پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی طارق کی پیر کو بارات تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں