پاک آسٹریلیا میچ میتھیو ہیڈن کیلیے دل اوردماغ کی جنگ

1ملک کیلیے طویل عرصے کھیلا،دوسرے کی ٹیم سے وابستہ ہوں،سابق اسٹار


Abbas Raza November 11, 2021
بابرکوہلی جیسی جارحیت نہیں دکھاتے، فخرفائٹر،شاہین خطرناک بولر ہیں ۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل میتھیو ہیڈن کیلیے دل اور دماغ کی جنگ بن گیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں میتھیو ہیڈن نے کہاکہ میں طویل عرصے تک آسٹریلوی کرکٹ کا حصہ رہا، اس ملک کی اپنی تاریخ ہے، کئی نامور کرکٹرز اور فتوحات کینگروز کیلیے باعث فخر ہیں، دوسری جانب اس وقت مجھے پاکستان ٹیم کے ساتھ وابستگی کا افتخار حاصل ہے،سیمی فائنل دونوں ٹیموں کے لیے ایک بہت بڑا موقع مگر میرے لیے غیر معمولی صورتحال بھی ہے، میرے دل اور دماغ کی جنگ ہوگی۔

کیریئر کے دوران اوپننگ پارٹنر جسٹن لینگر کے حریف آسٹریلوی ٹیم کا کوچ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے حریف کیمپ میں موجودگی ہم دونوں کو ہی ایک غیر معمولی کیفیت سے دوچار کرے گی، بہرحال کرکٹ کی وجہ سے کئی غیر ملکی کرکٹرز دوسرے ملکوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کھیل کے مفاد میں بھی ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابراعظم تسلسل سے رنز بناتے ہیں اور وہ کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتے، بابر اعظم کے پاس بہت ہنر اور ان کا مزاج بہت اچھا ہے، اسی طرح نیوی کا پس منظر رکھنے والے فخرزمان ایک فائٹر ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک خطرناک بولر ہیں، بھارت کے اوپنر لوکیش راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی،انھوں نے آئندہ سال آسٹریلوی ٹیم کے دورئہ پاکستان کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |