پیشکار ماں سے بچیوں کی ملاقات میں رکاوٹ بن گیا

رقم نہ دینے پر پیشی سے قبل ہی پیش کار اگلی تاریخ دے دیتا ہے، درخواست گزار


Arshad Baig February 06, 2014
رقم نہ دینے پر پیشی سے قبل ہی پیش کار اگلی تاریخ دے دیتا ہے، درخواست گزار. فوٹو فائل

عدالتی پیش کار کی جیب گرم نہ کرنے کے باعث خاتون اپنی بچیوں سے ملاقات سے محروم ہوگئی، پیش کارخاتون کی عدالت میں پیشی سے قبل ہی تاریخ دے دیتا ہے۔

بچیوں سے ملاقات کیے بغیر مجبور ماں عدالت میں دھکے کھانے پر مجبور ہے ، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی ، تفصیلات کے مطابق کورنگی کی رہائشی مسماۃ شاہینہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی اور عدالت عالیہ میں حصول انصاف سے متعلق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ فیملی جج شرقی نے ہر ہفتے کو بچیوں سے ملاقات کرنے کا حکم جاری کیا تھا 3 ہفتے گزر جانے کے باجود اس کا سابقہ شوہر خود عدالت پیش ہوا اور نہ ہی بچیوں سے ملاقات کرائی،فاضل عدالت کو بھی شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور عدالتی حکم پر عمدرآمد نہیں ہورہا ، ملاقات کیلیے عدالت میں پیش ہوئی تو پیش کار نے کہاکہ تاریخ ہوگئی ہے اسکے پیش ہونے سے قبل ہی تاریخ دینا اس کا وطیرہ بن گیا ہے اور اسے کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت 18 فروری کو ہوگی۔

 photo 2_zpsff482f8d.jpg

گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ تماشہ ہورہا ہے اس کی اصل وجہ پیش کار کی جیب گرم نہ کرنا ہے کیونکہ پیشکار رقم طلب کرتا ہے جسے وہ خرچہ نہیں ادا کرتی اس لیے وہ اس سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے،پیش کار کی بدعنوانی کے باعث عدالت کا رویہ بھی منصفانہ محسوس نہیں ہورہا ہے ، عدالت میں بچوں کی یاد میں روتی ہوں تو پیش کار مسکراتا ہے ، اس نے بچوں کی خاطر ملازمت اختیار کی اور صرف ہفتے کو چھٹی ہوتی ہے لیکن بچوں کی جدائی اور غم سے نڈھال ماں عدالت کے دھکے کھانے پر مجبور ہے اور انصاف فراہم کرنیکی استدعا کی تھی،عدالت عالیہ نے مکمل ریکارڈ طلب کیا جبکہ سیشن عدالت نے ماتحت عدالت کوفوری طور پر قانونی کارروائی کرنیکا حکم دیا ،ماتحت عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے ہیں اور درخواست گزار کے سابقہ شوہر کو بچوں کے ہمراہ طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں