نسلہ ٹاور بلڈر اور مکینوں کے درمیان سمجھوتے کا امکان

دو سے تین کروڑ روپے فی فلیٹ کے حساب سے ڈیڑھ سال میں ادائیگی ہوگی


Rizwan Tahir Mubeen October 28, 2021
محسن شیخانی سے ابتدائی مذاکرات میں مثبت پیش رفت. فوٹو: فائل

KARACHI: "آباد" کے چیئرمین محسن شیخانی نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کے درمیان معاوضے کی ادائی کے لیے سمجھوتا کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ابتدائی طور پر جمعرات کی سہ پہر نسلہ ٹاور یونین کے نمائندوں اور محسن شیخانی کی خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں محسن شیخانی مکینوں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے رہے۔

ملاقات کے دوران باہمی سمجھوتے کے لیے مذاکرات کے بعد ابتدائی تحریری معاہدہ بھی سامنے آیا، جس پر کسی نتیجہ خیز پیش رفت کے لیے جمعرات کی رات کو حتمی میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سمجھوتے کے لیے بنیادی نکات پر فریقین کی جانب سے مثبت اشارے دیے گئے ہیں ، سمجھوتے کی یہ کوششیں ممکنہ طور پر معاوضے کی ادائی کے لیے مکینوں کی کسی قانونی چارہ جوئی سے روکنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے، ممکنہ سمجھوتے میں ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر دو سے تین کروڑ روپے فی فلیٹ کے حساب سے ادائی اور اس دوران مکینوں کے کرائے کی ادائی کی تجویز زیر غور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |