پاک بھارت میچ گھمسان کا رن پڑنے کا امکان

بغیر کسی دباؤ کا شکار ہوئے گرین شرٹس کو میدان سنبھالنا ہوگا، میتھیو ہیڈن


Abbas Raza October 22, 2021
غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، میچ ونرز موجود، پلانز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

میتھیو ہیڈن نے پاک بھارت میچ میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ظاہر کردیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ کسی وقت پاکستان کے ڈریسنگ روم کا حصہ بنوں گا، کوچنگ کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے،اپنے تجربے سے گرین شرٹس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کروں گا، کھلاڑیوں کا مورال بلند اور پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں۔

ایک سوال پر سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں، ماضی کے اعداد و شمار کچھ بھی ہوں، میچ کے دن بہترین کارکردگی دکھانے والے کو ہی کامیابی ملے گی، بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کتنی مضبوط ہے سب جانتے ہیں، ریشابھ پنت مڈل آرڈر میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، دیگر بیٹسمین اور بولرز بھی اپنے اپنے رول کیلیے تیار ہوئے ہیں، دوسری جانب گرین شرٹس کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں غلطی کی گنجائش بہت کم ہوگی، کسی ٹیم کو آسانی سے فتح حاصل نہیں ہوگی، دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا،اس صورتحال میں قیادت کا اہم کردار ہوگا،بابر اعظم میں نہ صرف کہ اپنی بیٹنگ بلکہ گیم پلان کو بھی سجھتے ہیں، بھارتی ٹیم ان کو نشانے پر رکھے گی،ان کو بطور کپتان اور کھلاڑی دہرا دباؤ برداشت کرنا ہوگا،امید ہے کہ وہ اس چیلنج پر پورا اتریں گے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ دباؤ میں ہی تاریخ رقم کرنے کا موقع ملتا ہے اور پلیئرز اس کا انتظار کررہے ہیں، کسی غیر ضروری دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،بابر اعظم، رضوان حفیظ اور فخرزمان سمیت میچ ونرز موجود ہیں،پریشر میں پرفارم کرسکتے ہیں، بولنگ یونٹ میں ہر طرح کا ٹیلنٹ ہے،پلانز پر عمل درآمد اہم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں 200 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا کسی بھی ٹیم کیلیے آسان نہیں ہوگا، شارجہ کی وکٹ پر 150، ابوظبی اور دبئی میں 170 اچھا اسکور ثابت ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |