لندن ایم کیو ایم کے زیر اہتمام بی بی سی کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے میں لندن،برمنگھم، مانچسٹر،شیفیلڈ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی


Express Desk February 03, 2014
مظاہرے میں لندن،برمنگھم، مانچسٹر،شیفیلڈ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فوٹو: فائل

بی بی سی کے پروگرام ''نیوز نائٹ'' میں ایم کیو ایم کے بارے میں متنازع اور منفی رپورٹ نشر کرنے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ یوکے کے زیر اہتمام اتوار کو سینٹرل لندن میں واقع بی بی سی کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، شیفیلڈ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں، شعبہ خواتین کی ارکان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید، محمد انور، محمد اشفاق، سینیٹر بابر غوری، مصطفیٰ عزیز آبادی، یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بی بی سی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی، متحدہ کے رہنمائوں نے بی بی سی کے دفتر میں احتجاجی یادداشت بھی پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں