پاکستان کی جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ہم ایک روزمیں یہ کیسے کرسکتے تھے،لہذا جواب دیاکہ 40 رکنی دستے کے ویزے ایک یوم میں جمع کرانا ممکن نہیں،سیکریٹری فیڈریشن


Express News October 02, 2021
ہم ایک روزمیں یہ کیسے کرسکتے تھے،لہذا جواب دیاکہ 40 رکنی دستے کے ویزے ایک یوم میں جمع کرانا ممکن نہیں،سیکریٹری فیڈریشن۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا لہٰذا اس کا انحصار بھارتی ویزوں کے اجرا اور حکومت پاکستان کی اجازت سے مشروط ہے۔

سیکریٹری فیڈریشن آصف باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ23 ستمبرکوایف آئی ایچ کی طرف سے ورلڈکپ میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ ملا لیکن حیران کن طور پر اس ای میل میں بھارت نے 24 ستمبرتک ویزے کی درخواست جمع کرانے کی ڈیڈ لائن رکھ دی، ہم ایک روز میں یہ کیسے کر سکتے تھے،لہذا جواب دیاکہ 40 رکنی دستے کے ویزے ایک یوم میں جمع کرانا ممکن نہیں، ہمیں 10 دن کا وقت دیں، جونیئرورلڈکپ 24 نومبر سے 5دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔

انڈین ہاکی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ وہ ویزے جاری ہونے کی ذمہ دار نہیں، ہم وہاں جاکر کھیلنا چاہتے ہیں تاہم حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اس کے پابند ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |