40 25 اور 15 ہزار والے پرائز بانڈ ختم ہونے کی تاریخ میں توسیع

یہ بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی تاہم اب تاریخ واپسی بڑھا دی گئی ہے


Khususi Reporter October 02, 2021
یہ بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی (فوٹو : فائل)

حکومت نے 40 ہزار، 25 ہزار اور 15 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کو نقدی میں تبدیل کرنے یا انعام حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے چالیس، پچیس اور پندرہ ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے عوض نقد رقم حاصل کرنے، انہیں تبدیل کرنے یا واپس کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021ء مقرر کی تھی تاہم اب اس تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

قومی بچت اسکیم کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد حکام کا کہنا ہے کہ لوگ اب 31 دسمبر 2021ء تک ان انعامی بانڈز کو واپس کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فنانس ڈویژن نے 24 جون 2019ء کو 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز(بیئرر) کی فروخت کو 24 جون 2019ء کے بعد پابندی عائد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |