مضاربہ اسکینڈل میں عبوری ریفرنس اربوں روپے کی کرپشن پر 3 انکوائریوں کی منظوری

ملزم مفتی احسان کیساتھ پلی بارگین پرچیئرمین نیب کااظہارتعجب،تمام اسکینڈلز کی تحقیقات اورریکوری کی خودنگرانی کرینگے


Wajid Hameed/Numainda Express January 30, 2014
ملزم مفتی احسان کیساتھ پلی بارگین پرچیئرمین نیب کااظہارتعجب،تمام اسکینڈلز کی تحقیقات اورریکوری کی خودنگرانی کرینگے. فوٹو: فائل

قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں مضاربہ اسکینڈل کے ملزم مفتی احسان الحق کیخلاف عبوری ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

چیئرمین نیب قمرالزمان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مضاربہ اور مشارقہ اسکینڈلزکی اب تک تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیضی انڈسٹریزکے چیف ایگزیکٹو مفتی احسان الحق اور دیگرکیخلاف مضاربہ کے نام پر عوام سے اربوں روپے لوٹنے کے الزام میں عبوری ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پاکستان ریلوے میں ٹھیکوںکے عمل میں بے ضابطگی اور مبینہ کرپشن سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پرایم ایس فور برادرز اور ریلوے افسران کیخلاف انکوائری شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ نیب نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب میںکئی منصوبوں میں جعلی ادائیگیوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات میں محکمہ کے افسران اورکنٹریکٹرزکیخلاف انکوائری شروع کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔اجلاس میں پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کیخلاف بھی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی،ان پر اپنے بیٹے کی تقرری اورکالج فنڈز میں خورد بردکاالزام ہے۔ایگزیکٹوبورڈ نے پشاوریونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈیز سینٹرکے سابق ڈائریکٹرکیخلاف فنڈز میں خورد بردکی تحقیقات مرکزی ملزم کے انتقال کے باعث بندکر دیں ہیں ۔

چیئرمین نیب31ارب سے زائدکے مضاربہ اسکینڈلز میں عوام کی جمع پونجی واپس لینے کیلیے نیب کی کوششوں پر عدم اطمینان کے بعد خود تمام اسکینڈلزکی نگرانی کرنے اور ریکوری کے عمل کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے سرگرم ہوگئے ہیں، چیئرمین نے مرکزی ملزم مفتی احسان کے ساتھ نیب کی پلی بارگین کے عمل پر بھی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ55 کروڑکی پلی بارگین کی گئی جبکہ ملزم نے عوام کے سات ارب روپے لوٹے، نیب کی تحقیقات میں ملزم کے پاس نہ توکوئی جائیداد ہے اور نہ ہی ملزم کے بنک اکائونٹس میں رقوم موجود ہیں، بیرون ملک رقوم کہاں منتقل کی گئی ہیں اس کا بھی کچھ پتہ نہیں چل رہا ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے مضاربہ کے تمام کیسز میں اب تک تحقیقات اور رقوم کی ریکوری کے عمل میں سست روی کا نوٹس لیا ہے اورکہا ہے اب بریفنگ نہیں بلکہ نتائج دیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |