کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند

محمد عامر، شرجیل خان اورعمر اکمل کا مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا۔


Express News September 08, 2021
عامر، شرجیل خان اورعمر اکمل کا مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا ۔ فوٹو : فائل

کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند ہونے کا قوی امکان ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر،اوپنر شرجیل خان اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے، ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ ممبران سے منظوری کے بعد چیئرمین رمیز راجہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اس کا اعلان کرسکتے ہیں، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کو بھی مزید سخت بنایا جائے گا۔

سابق کپتان متعدد بار اپنے بیانات میں کرپٹ کرکٹرز کی واپسی کی کھل کر مخالف کرچکے ہیں، لہٰذا انھوں نے نئی گائیڈ لائنز سے پی سی بی حکام اور کپتان بابر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔

آئندہ سلیکشن کے لیے کسی بھی ایسے کرکٹر کو زیر غور نہیں لایا جائے گا جس کا نام کرپشن میں آیا ہو، ان حالات میں کرکٹ میں واپسی کیلیے مصباح الحق اور وقاریونس کی رخصتی کا انتظار کرنے والے محمد عامر کا کم بیک بھی مشکل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |