ٹنڈوآدم میں ڈاکو حسیناؤں نے گھر لوٹ لیا وڈیو بھی بنائی

3مسلح خواتین حبیب انصاری کی اہلیہ کو یرغمال بنا کر3 تولے کے طلائی زیورات،3 لاکھ روپے، موبائل فون و دیگر سامان لے اڑیں


Nama Nigar September 05, 2021
3مسلح خواتین حبیب انصاری کی اہلیہ کو یرغمال بنا کر3 تولے کے طلائی زیورات،3 لاکھ روپے، موبائل فون و دیگر سامان لے اڑیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹنڈوآدم تھانہ اے سیکشن کی حدودمیں3 مسلح خواتین نے دن دہاڑے ایک گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بناکرلاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا جب کہ ڈاکو حسینائیں واردات کی وڈیو بھی بناتی رہیں۔

ٹنڈوآدم کے علاقے محلہ آسنداس ڈھول چوک میں محمد حبیب انصاری ولد رحیم الدین انصاری کے گھر میں 3 خواتین ڈاکو داخل ہوئیں اور اسلحہ کے زور پر حبیب انصاری کی اہلیہ سروری بیگم کویرغمال بناکرالماری میں رکھے3 تولے کے طلائی زیورات،3 لاکھ روپے، موبائل فون، قیمتی کپڑے اور4گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

خاتون خانہ کا کہنا ہے کہ مسلح خواتین نے ان سے کہا کہ تمھارے شوہر نے کوئی سودا کیا ہے، وہ رقم ہمیں دے دو۔ انکار پر انھوں نے میرے سرپرپستول کا بٹ مارا اور الماری میں رکھے طلائی زیورات، نقدی سمیت سب کچھ کرلوٹ کرلے گئیں جب کہ واردات کے دوران ڈاکوعورتیں اپنے موبائل سے ریکارڈنگ بھی کرتی رہیں۔

واقعے کی اطلاع پرعلاقہ پولیس پہنچ گئی اورشواہداکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں