وزیر اعظم یوتھ انٹرن شپ اورلیپ ٹاپ اسکیموں کااجرا اپریل کے آخر تک کردیاجائیگا

16 سال کی تعلیم مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات کو یوتھ انٹرن شپ اسکیم کے تحت ماہانہ 10 سے 15ہزارروپے ادا کیے جائینگے۔


فیاض ولانہ January 29, 2014
16 سال کی تعلیم مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات کو یوتھ انٹرن شپ اسکیم کے تحت ماہانہ 10 سے 15ہزارروپے ادا کیے جائینگے. فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت فروری میں یوتھ انٹرن شپ اسکیم اور اپریل کے آخر تک لیپ ٹاپ اسکیم کا اجرا کر دیاجائیگا۔

16 سال کی تعلیم مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات کو یوتھ انٹرن شپ اسکیم کے تحت ماہانہ 10 سے 15ہزارروپے ادا کیے جائینگے۔ اس اسکیم کے اجرا کیلیے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف کی قیادت میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم یوتھ بزنس لون کی پہلی قرعہ اندازی بہت جلد وزیر اعظم نواز شریف خود اپنے ہاتھوں سے کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |