کوٹری میں معذور لڑکی ہتھوڑے کے وار سے قتل ماں زخمی

 مرحوم پولیس اہلکار بشیر کی24 سالہ بیٹی ریشماں اوربیوہ ریحانہ پر نا معلوم شخص نے گھر میں گھس کر ہتھوڑے برسا دیے


Nama Nigar August 29, 2021
گدا گر خاتون کی اسٹیشن کے قریب سے لاش ملی، نوری آباد میں واقع بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار لی۔ فوٹو: فائل

معذور لڑکی کو گھر میں گھس کر ہتھوڑے کے وار سے قتل کر دیا گیا جب کہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔

نامعلوم شخص نے ہتھوڑے مار کر سندھ یونیورسٹی سوسائٹی فیز ٹو میں رہائش پذیر مرحوم پولیس اہلکار بشیر مصرانی کی پاؤں سے معذور بیٹی24 سالہ ریشماں کو قتل اور ماں ریحانہ کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی خاتون کی چیخ و پکارپر اہل محلہ جمع ہوگئے۔ اس دوران اسکا نوجوان بیٹا رمیز مصرانی جو کوٹری گیا تھا بھی واپس آ گیا۔

زخمی خاتون کو ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور آلہ قتل ہتھوڑا تحویل میں لے لیا۔ رمیز کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں جب میں کوٹری سے واپس آیا تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ میری والدہ زخمی اور بہن مردہ حالت میں پڑی تھی۔

اہل محلہ کے مطابق کچھ روز سے اہل خانہ کا آپس میں جھگڑا چل رہا تھا۔ شام کو بھی ان میں جھگڑا ہواتھا۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ وار دات میں گھر ہی کا کوئی فرد ملوث ہے۔ خاتون بے ہوش ہے جس کی حالت بہتر ہونے پر بیان لیا جائے گا۔ ریشماں کی لاش اہل خانہ دادو لے گئے۔ ان کے واپس آنے پر مقدمہ درج اور کارروائی بھی کی جائے گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں