یونس خان کے جانے سے کھلاڑیوں پر زیادہ فرق نہیں پڑا شاداب خان

فٹنس مسائل پر قابو پالیا،انجری کی وجہ سے بیٹنگ میں توجہ زیادہ تھی،اب بولنگ میں بہتری لاؤں گا، نائب کپتان


Express News August 25, 2021
فٹنس مسائل پر قابو پالیا،انجری کی وجہ سے بیٹنگ میں توجہ زیادہ تھی،اب بولنگ میں بہتری لاؤں گا، نائب کپتان۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان کے جانے سے کھلاڑیوں پر زیادہ فرق نہیں پڑا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میگا ایونٹ میں اچھا آغاز بہت ضروری ہے، یہ کہنا کہ بھارت سے میچ کا دباؤ نہیں ہوتا غلط بات ہے، اضافی پریشر دونوں ٹیموں پر ہوتا ہے، جو ٹیم اسے برداشت کرلے وہ کامیاب ہوتی ہے، ورلڈکپ میں ابھی وقت ہے،ہم نے اس سے قبل شیڈول سیریز پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے فٹنس مسائل پر قابو پالیا،انجری کی وجہ سے بیٹنگ میں توجہ زیادہ تھی،اب بولنگ میں بہتری لاؤں گا،دونوں شعبوں میں بہترکارکردگی پر توجہ ہے،شاداب خان نے کہا کہ کیمپ میں تیاری کافی اچھی ہورہی ہے، میچز سے صلاحیتیں نکھارنیکا اچھا موقع ملے گا،کھلاڑیوں کی اسکلز پر کام کیا جا رہا ہے، پوزیشن کیلیے پلیئرز میں مقابلہ جتنا اچھا ہو اتنا ہی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |