پی آئی اے کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین پر جرمانوں کا فیصلہ

ویکسین نہ لگوانے والے افسران پر 500 روپے یومیہ جب کہ ماتحت عملے پر 300 روپے جرمانہ ہوگا


Bilal Ghori August 17, 2021
کورونا ویکسین لگوانے والے پی آئی اے ملازمین کو متعلقہ شعبہ کے انچارج کو آگاہ کرنے کی ہدایت فوٹو: فائل

KARACHI: پی آئی اے نے تاحال کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افسران کو یومیہ 500 روپے جب کہ ماتحت عملے کو 300 روپے جرمانے کا فدیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے وہ افسران و ملازمین جنہوں نے تاحال کورونا ویکسین انہیں لگوائی ہے انہیں روازنہ کی بنیاد پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور ایئرپورٹ اور ٹاؤن آفس، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، کراچی ہیڈ آفس، اسلام آباد آفس اور ایئر پورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر کام کرنے والے پی آئی اے افسران و ملازمین کو ویکسین لگواکر آفس آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ویکسین نہ لگوانے والے افسران کو روازنہ کی بنیاد پر 500 روپے یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا جب کہ ماتحت عملے پر 300 روپے روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ ہوگا۔

اس حوالے سے پی آئی اے حکام نے تمام ایئرپورٹس اور دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے اور جن جن افسران وملازمین نے ویکسین لگوالی ہے انہیں اپنا اپنا بائیو ڈیٹا اپنے اپنے متعلقہ شعبہ کے انچارج کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام نے 11 ستمبر سے ویکسین کا مکمل کورس کرنے والوں کو ہی اندرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں