ملیر جیل قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی خوراک کے بجٹ میں خورد برد

بجٹ95لاکھ روپے سے زائد ہے،اعلیٰ افسران بھی غبن میں شامل ہوگئے.


Raheel Salman September 10, 2012
بجٹ95لاکھ روپے سے زائد ہے،اعلیٰ افسران بھی غبن میں شامل ہوگئے. فوٹو : فائل

ملیر جیل کے 95 لاکھ روپے سے زائد کے کچن کے بجٹ میں مبینہ طور پر خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

جبکہ خورد برد کے باعث قیدیوں کو غیر معیاری خوراک فراہم کی جارہی ہے ، جیل مینوئل کیخلاف ورزی کی وجہ سے سے قیدی متعدد امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ، قیدیوں نے آئی جی جیل خانہ جات مجید صدیقی سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کردی ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کے بجٹ میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملیر جیل میں 2900 تک قیدی رکھے جاتے ہیں جن کی خوراک کا ماہانہ بجٹ 95 لاکھ روپے سے زائد کا حجم رکھتا ہے۔

مختلف اوقات میں قیدیوں کی تعداد میں کمی بیشی کے مطابق بجٹ میں بھی تبدیلی آتی ہے ، اس بجٹ میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف ہوا ہے جس میں جیل کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق قیدیوں کو ہفتے میں 3 دن چکن کا سالن ، ایک دن گائے یا بچھیا کا گوشت ، ایک دن انڈا چنا یا کوئی اور سالن ، ایک دن دال اور ایک دن سبزی فراہم کی جانی چاہیے جبکہ 300 گرام وزن کی کم از کم 2 روٹیاں بھی اس میں شامل ہیں۔

کھانا پکانے میں اعلیٰ مصالحہ جات اور معیاری تیل استعمال کرنے کی ہدایت ہے لیکن انتظامیہ مذکورہ ہدایات کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے ، جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں کو زیادہ تر دال اور سبزی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ سستے ترین گھٹیا معیارکے مصالحے استعمال کیے جارہے ہیں جبکہ کھانا پکانے کا تیل بھی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے ، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی روٹی آدھی کچی ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیدی اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں