اوگرا کرپشن سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی پرویز اشرف حتمی ریفرنس میں ملزم نامزد

پہلے ریفرنس میں 2 سابق وزرائے اعظم سمیت کل6 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائرکرنیکی منظوری دی گئی.


Wajid Hameed January 23, 2014
11رینٹل پاورکیسز کی رپورٹس بھی آئندہ ہفتے طلب ، تمام رہائشی اور ہائوسنگ منصوبوں جن میں عوام سے رقوم حاصل کی جا رہی ہیں ان کی تحقیقات بھی نیب اپنے ذرائع سے کرے، چیئرمین نیب،مضاربہ اسکینڈل میںرقم وصولی کاحکم۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو نے 2 سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی غیرقانونی تقرری میں حتمی ریفرنس میں ملزم نامزدکرتے ہوئے ریفرنس دائرکرنیکی منظوری دیدی۔

یوسف رضا گیلانی پرتوقیر صادق کی تقرری کے احکامات دینے کاالزام ہے۔ راجا پرویز اشرف اس تقرری کیلیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ اوراس وقت وفاقی وزیر پانی وبجلی تھے۔ چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔ پہلے ریفرنس میں 2 سابق وزرائے اعظم سمیت کل6 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائرکرنیکی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اب تک اوگراکرپشن کیس میں ہونیوالی انویسٹی گیشن کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ اوگرا کرپشن کیس کے سلسلے میں 2 ریفرنس دائر کیے جائیںگے، پہلا ریفرنس توقیر صادق کی خلاف قانون تقرری پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،چیئرمین سلیکشن کمیٹی راجا پرویز اشرف،ممبرسلیکشن کمیٹی شوکت درانی، اوگرا کے ممبرجاوید نذیر،سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن سکندر حیات میکن اورتوقیر صادق کیخلاف دائرکیاجائیگا۔ دوسرے ریفرنس میں توقیر صادق،کمال فرید بجارانی، جاوید جمیل، دیوان ضیا الرحمن فاروقی، عبدالرشید لون، ظہور صدیق، عظیم اقبال صدیق ، سید ارسلان اقبال، مرزا محمود احمد اور یوسف جے انصاری ملزمان شامل ہیں ۔ملزمان پرکرپشن اور کرپٹ پریکٹسزکا الزام عائدکیا گیا ہے ۔

 photo 1_zps38ce1265.jpg

نیب اعلامیے کے مطابق ملزمان کے خلاف عبوری ریفرنس نومبر2012 میں دائرکیا گیا تھا ۔دوسرے ریفرنس میںگیارہ ملزمان کیخلاف کرپشن کے الزام میں ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان نے رینٹل پاورکیس میں زیر التوا11 مقدمات کی انویسٹی گیشن رپورٹس آئندہ ہفتے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ آئندہ ہفتے رینٹل پاورکیس کی انویسٹی گیشن رپورٹس کی روشنی میں زیر التوا کیسزکے فیصلے کیے جائیںگے۔ نیب نے رینٹل پاورمنصوبوں میںکرپشن سے متعلق12 الگ الگ تفتیشوں میں سے صرف ایک کیس میں ریفرنس دائرکیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو ملزم نامزدکیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے تمام نیب ریجنل دفاترکو ہدایات جاری کی ہیںکہ تمام مضاربہ اسکینڈل کیسز میں عوام سے لوٹی گئی رقوم کی ریکوری میں تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں اور ایسے تمام رہائشی اور ہائوسنگ منصوبوں جن میں عوام کی رقوم حاصل کی جا رہی ہیں انکی تحقیقات بھی نیب اپنے ذرائع سے کرے تاکہ عوام ان منصوبوں میںرقوم نہ ڈبوئیں ۔اجلاس میںکہاگیا کہ مضاربہ اسکینڈل اور جعلی ہائوسنگ منصوبوںکی تحقیقات میںکسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |