ساحلی علاقوںمیں سردی کی لہر ہزاروں ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ

کسانوں کو بھاری نقصان،ٹماٹر، بھنڈی، ٹینڈا، توری، کدو، مرچ ، بینگن اور دیگر سبزیاں زیادہ متاثر


Express News Desk January 22, 2014
کسانوں کو بھاری نقصان،ٹماٹر، بھنڈی، ٹینڈا، توری، کدو، مرچ ، بینگن اور دیگر سبزیاں زیادہ متاثر. فوٹو: اے ایف پی / فائل

ضلع ٹھٹھہ میںجاری سردی کی شدید لہر نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ سردی کی طویل اور شدید لہر اور کہر پڑنے کے باعث تعلقہ میرپورساکرو، گھوڑا باڑی، بھارا، جنگشاہی، گجو سمیت ضلع کے تمام دیہی اور ساحلی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ رقبے پرکاشت کی گئی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان سبزیوں ٹماٹر، بھنڈی، ٹینڈا، کدو، توری، مرچ اور بینگن وغیرہ کو ہوا ہے، جس سے کاشتکار شدید نقصان سے دوچار ہو گئے ہیں۔

فصلوں کو نقصان ہونے کے باعث مارکیٹ میں ان سبزیوں کی قلت اور اس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |