چینی مافیا کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات سست روی کا شکار

ریکارڈ کی چھان بین مکمل نہ ہو سکی، جے آئی ٹی سربراہ کی تبدیلی بھی اہم وجہ ہے۔


طالب فریدی June 09, 2021
ریکارڈ کی چھان بین مکمل نہ ہو سکی، جے آئی ٹی سربراہ کی تبدیلی بھی اہم وجہ ہے فوٹو: فائل

چینی مافیا کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات سست روی کا شکار ہو گئی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں ملوث جہانگیر ترین، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 28 افراد عبوری ضمانتوں پر ہیں۔ ملزموں کے خلاف ریکارڈ تو حاصل کر لیا گیا ہے مگر اس کی چھان بین مکمل نہیں ہو رہی۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم صرف چند بڑوں کے خلاف ہی تحقیقات میں مصروف ہے جبکہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کی تبدیلی بھی اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی۔

وفاقی حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا سربراہ ایک بار پھر ڈائریکٹر لاہور ڈاکٹر رضوان کو بنا دیا ہے مگر چینی کی سٹے بازی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں عدالت کی جانب سے ضمانت آڑے آ گئی ہے۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین کے خلاف 80 فیصد تحقیقات مکمل کر لی ہے تاہم جہانگیر ترین، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقاتی بیان پر دستخط نہیں کیے جا رہے جس کی وجہ سے ایف آئی اے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔