پاکستان کی میزبانی میں ماحولیات کاعالمی منایا گیا

یو این او نے گرین اینی شیٹیو اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے پہلی بار پاکستان کوعالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی


شبیر حسین June 05, 2021
اقوام متحدہ نے گرین اینی شیٹیو اورماحول دوست اقدامات کوسراہتے ہوئے پہلی بارپاکستان کوعالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی۔فوٹو : فائل

پاکستان کی میزبانی میں اس بار ماحولیات کا دن دنیا بھر میں منایا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم'' قدرت ماحول کی بحالی''تھا۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جس نے قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے بلین ٹری سونامی منصوبہ سمیت متعدد پروگرام ترتیب دے کر ان پر عملی کام کا آغاز کیا۔

اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کے گرین اینی شیٹیو اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی ہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں