کون سی بائیومیٹرک مشین استعمال کرنی ہے پختونخوا حکومت فیصلہ نہیں کرسکی

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ50 ہزار پولنگ بوتھوں کیلیے کسی ایک کمپنی کی مشین استعمال میں لائی جائے۔


Wajid Hameed January 16, 2014
الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ50 ہزار پولنگ بوتھوں کیلیے کسی ایک کمپنی کی مشین استعمال میں لائی جائے۔ فوٹو فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں بائیومیٹرک سسٹم مشین ہر صورت میں استعمال کرنے کافیصلہ برقرار رکھا تو صوبے میںبلدیاتی انتخابات مارچ تک ناممکن ہیں اور التوا کیلیے درخواستیں آنا شروع ہو جائینگی۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں بائیومیٹرک سسٹم استعمال کرنے کیلیے50 ہزار مشینوں کا بندوبست کرنا ابھی باقی ہے، یہ فیصلہ بھی نہیں ہو سکا ہے کہ کون سی مشین استعمال کی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ50 ہزار پولنگ بوتھوں کیلیے کسی ایک کمپنی کی مشین استعمال میں لائی جائے تاکہ مشین کے نتائج کے حوالے سے انتخابات کے بعدکوئی تنازع نہ کھڑا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |