بدینمویشیوں میں امراض پھوٹ پڑےمتعدد ہلاک باڑے خالی

ویکسین نہ دیے جانے کے باعث ساحلی پٹی و دیگر علاقوں میں فرنی، گگو، و دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں


Express News Desk January 16, 2014
ویکسین نہ دیے جانے کے باعث ساحلی پٹی و دیگر علاقوں میں فرنی، گگو، و دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں۔ فوٹو:فائل

بدین اور نواح میں مویشی میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں، ویکسین نہ دیے جانے کے باعث بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوگئے۔

مالکان کو بھاری مالی نقصان کا سامنا۔ بدین شہر سمیت ٹنڈوباگو، ماتلی، تلہار، گولارچی، سیرانی، ساحلی پٹی، کڈھن، کھوسکی، شادی لاج، نندو، پیرو لاشاری ودیگر شہروںمیں مویشوں میں فرنی، گگو، و دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں، وٹرنری عملے کی جانب سے بیماریوں سے بچائو کی ویکسن نہ دیے جانے کی وجہ سے بھینس، گائے، بکریاں اور دیگر مویشی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو گئے جس کے باعث کئی باڑے خالی ہوگئے۔



عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر ماہ مویشی کے لیے آنے والی ویکسین اور دیگر ادویہ وٹرنری عملہ پرائیویٹ اسٹوروں پر فروخت کر دیتا ہے، مویشیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کے باعث مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مویشیوں کو بیماریوں سے بچائو کی ویکسین فوری طور پر لگائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |