عابد علی نے ریکارڈز بک میں کئی کارنامے درج کرالیے

افریقی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے ایشیائی کا اعزاز حاصل


Abbas Raza May 09, 2021
نعمان علی نویں نمبر پرپاکستان کیلیے دوسری بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہرارے ٹیسٹ میں عابد علی نے ریکارڈز بک میں کئی کارنامے درج کرالیے، وہ زمبابوے میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

ہرارے ٹیسٹ میں عابد علی نے کئی ریکارڈز بنا دیے،وہ زمبابوے کیخلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے،اوپنر 215پر ناقابل شکست رہے، اس سے قبل یونس خان نے 200رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے، محمد وسیم 192، محمد یوسف 159اور فواد عالم 140رنزکی اننگز کھیل چکے ہیں،مجموعی طور پر اوپنر زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

اس سے قبل وسیم اکرم اور یونس خان کو یہ اعزاز حاصل ہے،عابد علی افریقی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے ایشیائی بیٹسمین بنے،اس سے قبل مارون اتاپتو نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں عابد علی نے سب سے بڑی اننگز کھیلی، گیری کرسٹن نے 2001میں 220رنز بنائے تھے،اسی میچ میں نعمان علی 9ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کیلیے دوسری بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے، اس سے قبل آصف اقبال نے انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ 1967میں 146رنز بنائے تھے، نعمان علی 2015 کے بعد ایک ٹیسٹ اننگز میں 5چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں، مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف دبئی میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

دوسری جانب 18سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈیبیو کرنے والے 36سالہ تابش خان نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی،70سال بعد کسی نے اتنی زیادہ عمر میں اولین میچ کھیلتے ہوئے پہلا ہی اوور کارآمد بنایا ہے،اس سے قبل 1951میں جنوبی افریقی کرکٹر جی ڈبلیو چب نے 40کی عمر میں ڈیبیو کرتے ہوئے انگلش بیٹسمین کو آؤٹ کیا تھا۔

عابد علی ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے پربیحد مسرور

عابد علی کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے پر بیحد مسرور ہیں،ہرارے ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد اوپنر نے کہا کہ یہ سنگ میل عبور کرنے پر میں بہت خوش اور اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں،طویل اننگز میں اظہر علی کی شراکت میں 100 رنز بنانے کا موقع ملا، چھوٹی چھوٹی شراکتوں سے ٹیم کا ٹوٹل بھی بہتر ہوتا گیا، نعمان علی نے بھی اچھا ساتھ دیا اور حوصلہ بڑھایا کہ آپ کو لمبی اننگز کھیلنا اور ڈبل سنچری بنانا ہے، ہم دونوں نے خراب گیندوں پر رنز بنانے کی پلاننگ کی تھی، اس میں کامیاب بھی ہوئے، دوسرے اینڈ پر نعمان کے موجود ہونے کا فائدہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ میں کچھ عرصے سے ایک بڑی اننگز کھیلنے کا منتظر تھا،اس بار سیٹ ہوا تو موقع سے فائدہ اٹھایا ،کوچنگ اسٹاف نے میری حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک پلان دیا۔ عابد علی نے کہا کہ صبح کے وقت پچ میں نمی ہوگی،اس لیے ہمارے پاس زمبابوین اننگز کو جلد سے جلد ختم کرنے کا اچھا موقع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |